(یو این آئی) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک ہندوستانی مسلمانوں کے سربراہ نہیں۔
مسٹرنائیڈو نے حیدرآباد میں ایک پروگرام کے موقع پر ذاکر نائک کے بیان پر
ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔
ذاکر نائک نے ہندوستانیوں کے نام ایک کھلے خط میں کہا تھا کہ ان کے خلاف کینہ پرور مہم کے پس پردہ ایک گہرا ایجنڈہ ہے جو ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ایک حملہ ہے۔